لکھنؤ، 26 مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے بے فکر سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو پارٹی کارکنوں کو ریاست میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کرنے کے لئے کہا ہے۔سابق وزیر اعلی نے پارٹی کارکنوں سے بغیر وقت ضائع کئے گھر گھر مہم شروع کرکے مرکز اور ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی عوام مخالف پالیسیوں کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے کہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مہاپریورتن لانے کی اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ایس پی صدر نے اگرچہ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ساتھ اپنے ناکام اتحاد پر کچھ نہیں کہا۔انہوں نے اگرچہ تمام پارٹی کارکنوں کو معاشرے کے تمام طبقوں، خاص طور کمزور طبقے تک پہنچنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جھوٹ اور غلط حقیقت بتاتی ہے، وہیں سوشلسٹوں کے پاس ایسا نظریہ ہے، جو ان کی رہنمائی کرتی ہے۔نوجوان شدید بحران میں ہیں، اس لئے ہمیں کالجوں، یونیورسٹیز تک اپنی پہنچ بنانی ہوگی،ان کے لئے کوئی روزگار نہیں ہے اور انہیں اپنا مستقبل دھندلاپن دکھائی دے رہا ہے۔انہوں نے اپنی پارٹی کے نوجوانوں کو بی جے پی کے دعووں کا جواب دیتے وقت دفاعی کی جگہ جارحانہ رویہ اپنانے کے لئے کہا۔انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ آپ کو تمام حقائق اور اعداد و شمار جاننے ہوں گے اور پھر بی جے پی کو بے نقاب کرنے کے لئے انہیں بحث کے لئے چیلنج دینا ہے۔ایس پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی 2022 میں اقتدار میں لوٹے گی، کیونکہ ان کی حکومت نے ریاست میں سب سے زیادہ ترقی کی تھی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو 2017 میں ووٹ دینے والے اب پچھتا رہے ہیں،ہمیں مشکل محنت کرنی ہے اور اسمبلی انتخابات میں واپسی کرنی ہے۔